لاہورسے جانے والی میانوالی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

تیزآندھی کے باعث خوشاب قائد آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک بڑا درخت ٹوٹ کرگرا ہوا تھا

مقامی لوگوں نے کلہاڑیوں کے ذریعے اپنی مدد آپ کے تحت درخت کو ٹریک سے کاٹ کرہٹایا: فوٹو: فائل

لاہورسے ماڑی انڈس جانے والی میانوالی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورسے ماڑی انڈس جانے والی میانوالی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تیزآندھی کے باعث خوشاب قائد آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک بڑا درخت ٹوٹ کر گرا ہوا تھا، اس دوران ٹرین کے ڈرائیورکے بروقت گاڑی روکنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے ٹریک پرٹرین کوکھڑا دیکھ کرمقامی لوگ جمع ہوگئے اورانہوں نے کلہاڑیوں کے ذریعے اپنی مدد آپ کے تحت درخت کو ٹریک سے کاٹ کر ہٹایا۔ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریلوے ٹریک کلیئرہوا جسکے بعد ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔
Load Next Story