تنخواہ کے مطالبے پر خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا پرنسپل گرفتار
متاثرہ ٹیچر نے سی پی او کی کھلی کچہری میں پیش ہوکر پرنسپل کے جارحانہ رویے کے خلاف شکایت کی تھی
متاثرہ ٹیچر نے سی پی او کی کھلی کچہری میں پیش ہوکر پرنسپل کے جارحانہ رویے کے خلاف شکایت کی تھی . فوٹو : فائل
ABBOTTABAD:
ٹیکسلا میں تنخواہ کے مطالبے پر خاتون ٹیچر پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والے پرنسپل ماجد کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پرنسپل کے تشدد سے متاثرہ خاتون ٹیچر نے سی پی او احسن یونس کو درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پرائیویٹ اسکول میں بچوں کو پڑھا کر گھر کا خرچ چلاتی ہے، کچھ عرصے سے پرنسپل تنخواہ نہیں دے رہا تھا جس کی وجہ سے گھر میں معاشی پریشانیاں تھیں، پرنسپل ماجد سے تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تو پرنسپل نے ڈنڈوں سے تشدد کیا اور تیزاب سے جلانے کی کوشش کی جس پر اسکول سے بھاگ کر جان بچائی۔
سی پی او احسن یونس کی ہدایت پر ٹیکسلا پولیس نے ملزم پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔