ارجن کپور اپنی اور ملائیکہ کی دولت کا موازنہ کرنے پر برہم

ملائیکہ کو کبھی شکایت کرتے نہیں دیکھا، روز ان سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں، اداکار

ملائیکہ کو کبھی شکایت کرتے نہیں دیکھا، روز ان سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں، اداکار (فائل فوٹو)

اداکار ارجن کپور اپنی اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی دولت کا موازنہ کرنے پر میڈیا پر برہم ہوگئے۔

یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا ایک دوسرے کو کچھ عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے دونوں ہی کھل کر بات کرتے ہیں۔

اداکار ارجن کپور نے اپنی اسٹاگرام اسٹوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 2021ء میں ایسی احمق ہیڈ لائن پڑھنا افسوس ناک اور شرمناک ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملائیکہ اروڑا اچھا کماتی ہیں، انہوں نے کئی سالوں کی محنت کر کے یہ مقام کسی سے موازنہ کرنے کے لیے حاصل نہیں کیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ملائیکہ اروڑا نے بحیثیت ایک خاتون 20 سال کی عمر میں سخت محنت کی اور تب جا کر آج انہیں یہ مقام حاصل ہوا، میں نے انہیں کبھی شکایت کرتے ہوئے نہیں پایا، وہ اپنے دل میں کسی کے لیے بغض نہیں رکھتیں، ملائیکہ عزت سے کام کرنے اور خوشحال زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، میں ان سے ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں۔



خیال رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور پچھلے کئی مہینوں نے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق وہ جلد شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ ملائیکہ اروڑا اکثر ارجن کپور کے ساتھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)




Load Next Story