پشاور میں مندر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
پولیس اہلکارغلام محمد پر موٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور مبینہ حملہ کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
جھنڈا بازارمیں مندر کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جھنڈا بازارمیں مندر کی سیکیورٹی پرمامورپولیس اہلکارغلام محمد پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں سے وہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور مبینہ حملہ کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔