کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد کاروباری مراکز کھل گئے

بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، محکمہ داخلہ سندھ

جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھا جائے گا، محکمہ داخلہ سندھ فوٹو: فائل

سندھ بھر میں 9 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد کاروباری مراکز کھل گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر کے کاروباری مراکز کھل گئے ہیں۔ کراچی کے اہم تجارتی مراکز بولٹن مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ، صدر، شارع فیصل، لیاقت آباد اور نئی کراچی میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔


اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر ، میر پورخاص، نوابشاہ اور گھوٹکی میں بھی کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھا جائے گا۔ صوبے بھر میں مزارات بدستور بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس میں انڈورڈائننگ کی پابندی برقرار ہے تاہم ڈائننگ آؤٹ رات 10 بجےتک ہوگی، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی، شادی کی تقاریب میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔ کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والےجاسکیں گے۔

Load Next Story