پہلی مرتبہ سویلین حکومت نے مدت پوری کی شیری رحمن

انتخابات سے قبل ایک آزاد الیکشن کمیشن قائم کردیاگیا، پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب

انتخابات سے قبل ایک آزاد الیکشن کمیشن قائم کردیاگیا، پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب ، فوٹو : فائل

امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے پاکستانیوں پر زوردیا ہے۔


دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مفاہمت اور دوستی کومستحکم بناتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کو آگے بڑھانے میں مدد دی جائے۔ پاکستان میں ایک تاریخی عمل جاری ہے پہلی مرتبہ ایک منتخب سویلین حکومت نے اپنی مدت پوری کی ہے اورانتخابات سے قبل ایک آزاد الیکشن کمیشن قائم کردیاگیا ہے۔

قونصل جنرل فقیرآصف حسین کی جانب سے دیے گئے ایک ظہرانے میں پاکستانیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کمیونٹی ارکان سے کہا کہ میڈیا کی جانب سے پاکستان کے متعلق منفی تاثر کے خاتمے کیلیے امریکی سرکاری حکام 'کانگریس کے ارکان اور مقامی سیاستدانوں کے ساتھ فعال رابطہ رکھیں۔
Load Next Story