الیکشن میں زرداری ٹولے کوٹائی ٹینک بنادینگےخواجہ آصف

حکومت کوعام انتخابات سے راہ فراراختیارکرنیکی اجازت نہیں دینگے،خواجہ سعد رفیق


News Agencies September 10, 2012
حکومت کوعام انتخابات سے راہ فراراختیارکرنیکی اجازت نہیں دینگے،خواجہ سعد رفیق

لیگ (ن) کے مرکزی رہنمارکن قومی اسمبلی خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں زرداری اوراس کے ٹولے کوٹائی ٹینک بنادیں گے اور ہمیشہ ہمیشہ کیلیے سیاسی میدان سے باہر نکال دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ورکنگ بائونڈری لائن پرواقعہ پاکستانی دیہات کندن پور میں مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنما ملک اختر اعوان کی صدارت میں ہونے والے جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت جو پاکستان مسائل میں جکڑا ہوا ہے۔

اس میں قومی جرم ہم نے اس وقت کیا تھا جب الیکشن ہو رہے تھے اور موجودہ حکمرانوں نے جو ملک کا حشر کیاہواہے وہ سب کے سامنے ہے۔آج پاکستان میں پانی ہے نہ بجلی جبکہ عام شہریوں جو مہنگائی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے اس میں زرداری ٹولے کا ہاتھ ہے ۔

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ حکومت کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عام انتخابات سے راہ فرار اختیار کرے۔صدر ملک آصف علی زرداری کو ملکی اداروں کے ساتھ کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔جس سے ادارے تباہ ہوں۔