کراچی سمیت سندھ بھرمیں دو دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد
ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی
ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔(ٖفوٹو:فائل)
سندھ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر 13 اور 14 اگست کو کراچی سمیت پورے سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کراچی اور سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، جس کا اطلاق 13 اور 14 اگست کو ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔