اسرائیل کے قریب شارک کی غیرمعمولی وسیع نرسری دریافت

تل ابیب کے پاس گہرے پانی میں شارک کے بچے موجود ہیں اور شاید انڈوں کی سب سے بڑی تعداد بھی یہاں ملی ہے

اسرائیل کےپانیوں میں ڈسکی اور سینڈبار شارک کی بڑی نرسری دریافت ہوئی ہے۔ فوٹو: وکی میڈیا کامنز

گہرے پانی میں شارک کی ایک بڑی نرسری اور غالباً انڈوں کی سب سے بڑی نرسری دریافت ہوئی ہے۔ یہ تل ابیب کے پاس گہرے پانیوں میں موجود ہے۔

کئی اسرائیلی اداروں نے مشترکہ تحقیق کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی بحیرہ روم کی گہرائی میں موجود یہ جگہ شاید دنیا کا واحد علاقہ بھی ہے جہاں شارک کی سب سے بڑی تعداد نسل خیزی کے لیے ملاپ کرتی ہے۔ اس تحقیق میں اسرائیلی بحری تحقیقی ادارے ، حائفا یونیورسٹی، بن گوریون یونیورسٹی اور میرین ریسرچ یونیورسٹی آف ایلات نے اشتراک کیا ہے۔


یہ تحقیق آب وہوا میں تبدیلی کے تناظر میں کی گئی ہے جس میں سمندری تحقیق اور بحری حیاتیات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی سے وھیل اور شارک کی تعداد پر بھی منفی اثرات پڑرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اقوامِ متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) میں 'زیرِ آب زندگی' پر بھی زور دیا گیا ہے جس کے تحت سمندری زندگی کا تحفظ اور بقا کو ضروری بنانا ہے۔

اسرائیلی ماہرین کہتے رہے ہیں کہ اطراف کے پانیوں میں شارک بڑی تعداد میں دریافت ہوتی رہی ہیں لیکن یہاں ڈسکی اور سینڈبار شارک کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ ماہرین اب تک اس کی وجہ نہیں جان سکے ہیں تاہم بعض کا خیال ہےکہ یہاں ماہی گیری اور آبی جہاز نہ ہونے کی وجہ سے شارک بے خطر ہوکر یہاں آتی ہیں۔ اس تحقیق میں ماہرین نے سینکڑوں بچہ شارک اور ہزاروں کی تعداد میں ان کے انڈے دیکھے ہیں جو روایتی انڈوں سے بالکل مختلف ہوتےہیں۔
Load Next Story