روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم 2 ارب ڈالر سے متجاوز

13 اگست تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 40 لاکھ ڈالرز کی رقوم منتقل کیں، اسٹیٹ بینک

13 اگست تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 40 لاکھ ڈالرز کی رقوم منتقل کیں، ایس بی پی۔ فوٹو : فائل

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، 13 اگست تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 40 لاکھ ڈالر کی رقوم منتقل کیں جب کہ جولائی کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے تھے۔
Load Next Story