قطرکا حماد ایئرپورٹ دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار

اسکائے ٹریکس کے ورلڈ ایئرپورٹ سروے کے مطابق دنیا کے 10 بہترین ایئرپورٹس میں قطر کا حماد ایئرپورٹ سر فہرست ہے

اسکائے ٹریکس کے ورلڈ ایئرپورٹ سروے کے مطابق دنیا کے 10 بہترین ایئرپورٹس میں قطر کا حماد ایئرپورٹ سر فہرست ہے۔(فوٹو: انٹرنیٹ)

بہترین لگژری سہولیات اور فن تعمیر کے اعلی نمونے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل کمپلیکس کی وجہ سے قطرکے حماد ایئرپورٹ کو دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قراردیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں ایئر پورٹ کی رینکنگ کرنے والے ادارے اسکائے ٹریکس کے ورلڈ ایئرپورٹ سروے کے مطابق دنیا کے 10 بہترین ایئرپورٹس میں قطر کا حماد ایئرپورٹ سر فہرست ہے۔ جب کہ ٹوکیو کا ہانیدا ایئرورٹ دوسرے اور سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ فہرست 2020 تا 2021 کے عرصے میں دنیا بھر کے فضائی مسافروں سے کی گئی ووٹنگ کے بعد جاری کی گئی ہے۔

حماد ایئر پورٹ، دوحا قطر

ہانیدا ایئرپورٹ، ٹوکیو جاپان
جاپانی دارلحکومت ٹوکیو میں واقع ہانیدا ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے سب سے مصروف ترین ایئرپو


چانگی ہوائی اڈہ، سنگا پور


انچیون ایئر پورٹ، جنوبی کوریا

انچیون ایئرپورٹ جنوبی کوریا کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔ اسے دنیا میں چوتھا بہترین اور پہلا صاف ستھرا ایئرپورٹ قرار دیا گیا تھا۔


ٹوکیو ناریتا ایئرپورٹ، جاپان


ٹوکیو ناریتا ایئرپورٹ جاپان میں بہترین خدمات فراہم کرنے والے ایئر پورٹس میں سے ایک ہے۔ ناریتا جاپان ائیر لائنز کا بین الاقوامی حب بھی ہے، اسے نیو ٹوکیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی کہا جاتا ہے۔

ناریتا بین الاقوامی کارگو ٹریفک اور مسافروں کی وجہ سے جاپان کے مصروف ترین ایئر پورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے 4 ہزارمیٹر طویل مرکزی رن وے کو دنیا کا سب سے طویل رن وے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
Load Next Story