معروف امریکی گلوکار پر 12 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

گلوکار نے 6 ہفتوں تک اپنے اپارٹمنٹ میں رکھا اور نشہ آور چیزیں پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ خاتون

باب ڈیلان نے 1965 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، فوٹو: فائل

امریکا کے لیجنڈری لوک گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈیلن کے خلاف ایک خاتون نے 1965 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر اب نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک عدالت میں ایک خاتون نے مشہور گلوکار باب ڈیلن کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ خاتون نے درخواست میں کہا ہے کہ 80 سالہ ڈیلن نے 1965 میں انھیں اس وقت جنسی زیادی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ 12 سال کی تھیں اور گلوکار کی عمر 25 سال تھی۔


جنسی زیادتی کی شکار خاتون جن کا نام صرف جے سی ظاہر کیا گیا ہے نے کہا کہ باب ڈیلن نے انھیں منشیات اور الکحل پلا کر بے ہوش کرتے اور 6 ہفتوں تک اپنے اپارٹمنٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس پر میں اب تک نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہوں۔ گلوکار نے میری زندگی کا داغدار کیا اور دھمکیاں دیتے رہے۔

دوسری جانب 80 سالہ گلوکار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک نامعلوم خاتون کی جانب سے لگائے گئے 56 سال پرانے الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں جن کا عدالت میں بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

 
Load Next Story