سلارزی قومی لشکرکاشدت پسندوں کیخلاف کارروائی کااعلان
عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں روکنے کیلیے گاؤں کی سطح پر امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائیگا۔
عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں روکنے کیلیے گاؤں کی سطح پر امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائیگا
باجوڑایجنسی کے سلارزئی قبائل کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کیا گیا ۔
علاقے میں گشت بڑھانے،قومی لشکر مزید فعال اور شدت پسندوں کیخلاف بھرپور کارروائی جبکہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مزید سخت کرنیکا اعلان کیا گیا، گرینڈ جرگہ تحصیل سلارزئی کے ہیڈکوارٹر پشت میں منعقد ہوا جس میں پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑایجنسی سید عبدالجبار شاہ، کمانڈنٹ باجوڑ سکائوٹس کرنل محمد شکیل جنجوعہ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد طارق خان،سلارزئی قبائل کے رہنما نظام الدین خان،پولیٹیکل تحصیلدار عبد الحسیب سمیت سلارزئی قبائل کے مختلف قبیلوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، زعماء،علماء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جرگے میں اس بات کا بھی فیصلہ کیاگیاکہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں روکنے کے لیے ہر گائوں کی سطح پر قائم امن کمیٹیوں کو موثر اور فعال بنایا جائے گا،جرگہ نے تحصیل سلارزی کے تمام علاقوں میں عسکریت پسندوں کو کسی بھی صورت پناہ نہ دینے کا عہد کیا،جرگہ میں اس بات کا بھی فیصلہ کیاگیا کہ پناہ دینے والے افراد کی املاک نذرآتش اورجائیداد ضبط کی جائے گی۔