بھارت کا غربت کیخلاف کروڑوں پاؤنڈ کی برطانوی امداد لینے سے انکار

ایسی امداد کاکثیر حصہ ان غیر ملکیوں پر خرچ ہوتا ہے جو بتانے آتے ہیں کہ امداد کہاں خرچ ہونی ہے، بھارتی وزیر خزانہ۔


Monitoring Desk September 10, 2012
ایسی امداد کاکثیر حصہ ان غیر ملکیوں پر خرچ ہوتا ہے جو بتانے آتے ہیں کہ امداد کہاں خرچ ہونی ہے، بھارتی وزیر خزانہ, فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خزانہ پرنب مکھر جی نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے دوران غریب اور مستحق افراد میں تقسیم ہونے والی 10 ملین پائونڈ کی مشروط امداد لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کو ایسی امداد کی ضرورت نہیں۔

ایک برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ پرنام مکھرجی نے برطانوی وزیر اعظم پر یہ واضح کر دیا ہے کہ مذکورہ امداد کا ایک کثیر حصہ ان غیر ملکی مشیروں پر خرچ ہوتا ہے، جو ہندوستان کو صرف یہ بتانے کیلیے بھاری بھر کم تنخواہیں لیتے ہیں کہ یہ امداد غرباء اور بے گھر بچوں پر کسی طرح تقسیم ہونی ہے، انھیں ایسی امداد کی قطعاً ضرورت نہیں۔ اخبار کے مطابق برطانیہ کی طرف سے انڈیا کو 2015 تک بے گھر بچوں اور غریبوں کیلیے 280 ملین پائونڈ امداد دی جانا تھی۔

اخبار نے ہندوستان کو دنیا کی گیارہویں مضبوط معیشت والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح 1.85 ٹریلین پائونڈ ہے اور اپنے خلائی پروگرام پر 52 ملین پائونڈ خرچ کر رہا ہے اور آئندہ سال وہ مارس نامی راکٹ خلاء میں بھیجے گا۔

مقبول خبریں