فیصل آباد جڑانوالہ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل
نا معلوم افراد نے ڈیرے پر سوئے ہوئے 3 افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے.
ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل
جڑانوالہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں نا معلوم افراد نے ڈیرے پر سوئے ہوئے 3 افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو تحصیل اسپتال جڑاں والا منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے لیکن مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔