اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

محمد شاہد نامی مسافر کے پیٹ سے 100 کے قریب کیپسول اگلوائے گئے ہیں، اے این ایف حکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کے پیٹ سے ہروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کرلئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف اہلکاروں نے بینکاک جانے والے محمد شاہد نامی ایک مسافر سے مشکوک حرکات کے باعث روک کر تفتیش کی تو انہیں معوم ہوا کہ ملزم کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسول موجود ہیں، اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کے پیٹ سے 100 کے قریب کیپسول اگلوا لئے جن میں ہیروئن بھری ہوئی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کو حراست میں لے کر منشیات کے دھندے میں ملوث گروہ کی نشان دہی کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story