ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، محمد عرفان

ویب ڈیسک  منگل 28 جنوری 2014
لمبے قد کی وجہ سے جینز، شرٹس اور جوتے خصوصی آرڈر پر تیار کرانا پڑتے ہیں, محمد عرفان۔ فوٹو؛ فائل

لمبے قد کی وجہ سے جینز، شرٹس اور جوتے خصوصی آرڈر پر تیار کرانا پڑتے ہیں, محمد عرفان۔ فوٹو؛ فائل

بورے والا: پاکستان کے دراز قد فاسٹ بالر محمد عرفان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ہے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

وہاڑی کے علاقے بورے والا میں صحت یابی کی خوشی میں منعقعد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس بحال کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا، دنیا کا سب سے لمبا بالر ہونے پر فخر ہے، لمبے قد کی وجہ سے بلے بازوں کو میری گیندیں کھیلنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے جو بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور ٹی20ورلڈ کپ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھائے گی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ ایک طرف جہاں لمبے قد کی وجہ سے بالنگ میں کافی مدد ملتی ہے تو دوسری جانب مجھے جینز، شرٹس اور جوتے خصوصی آرڈر پر تیار کرانا پڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عرفان گزشتہ برس جنوبی افریقا کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انجرڈ ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔