میٹرو کیس شہباز شریف نیب میں پیش نہ ہوئے

نیب کے مطابق شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دلوایا ہے

نیب کے مطابق شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دلوایا ہے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج میٹرو کیس میں نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے نیب راولپنڈی کو جوابی خط لکھا گیا اور ان کے وکیل عطا تارڑ نے نیب میں پیش ہو کر شہباز شریف کی طرف سے جواب جمع کرایا، اور شہباز شریف کی عدم موجودگی اور جوابات پر بریفنگ دی۔

بعدازاں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ اور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف پر 90 کروڑ روپے کے پودے لگانے کا کیس ہے، اربوں کھربوں کی کرپشن کا الزام اب پھول بوٹوں تک پہنچ چکا ہے، 45 لاکھ کے پودے لگانے کا الزام احسن اقبال کے بھائی پر لگایا ہے۔

شہبازشریف کو آج نیب نے میٹرو کیس میں طلب کیا تھا۔ نیب میٹرو بس راولپنڈی اسلام آباد منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: میٹرومنصوبہ؛ نیب نے شہبازشریف کوطلب کرلیا

نیب کے مطابق شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دلوایا۔ نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

احسن اقبال کے بھائی کی ضمانت منظور

علاوہ ازیں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے بنچ نے راولپنڈی میٹرو منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ لینے کے کیس میں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
Load Next Story