سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی افغانستان میں ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات
ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنس نے گزشتہ روز افغانستان میں ملا عبدالغنی سے ملاقات کی تھی، واشنگٹن پوسٹ
ولیم برنس اور ملا عبدالغنی برادر کے درمیان ملاقات کی تردی یا تصدیق نہیں ہوسکی ہے، فوٹو: فائل
افغانستان میں امریکی خفیہ ایجنسی ''سی آئی اے'' کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم برنس گزشتہ روز افغانستان کے اچانک دورے پر کابل پہنچے جہاں انھوں نے طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔
واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈائریکٹر سی آئی اے کی افغانستان میں ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات سے متعلق ایک اعلیٰ امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : طالبان نے وزیر تعلیم اور سربراہ مرکزی بینک سمیت اہم عہدوں پر تقرریاں کردیں
امریکا اور طالبان نے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ دونوں جانب سے تاحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی ملاقات کی تصدیق کی کوششیں کیں تاہم تردید یا تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان سے انخلا میں توسیع؛ امریکی صدر بڑی مشکل میں پھنس گئے
ادھر امریکی صدر جوبائیڈن کے آج افغانستان سے انخلا کے عمل کی ڈیڈ لائن یعنی 31 اگست میں توسیع کا اعلان متوقع ہے تاہم ترجمان طالبان سہیل شاہین پہلے ہی ڈیڈ لائن میں توسیع کو مسترد کرچکے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی سربراہی میں جی-7 ممالک کے ورچوئل اجلاس میں بھی طالبان پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ پڑھیں : برطانوی وزیراعظم جی-7 اجلاس میں طالبان پر پابندیوں کا منصوبہ پیش کریں گے
اسی دوران طالبان نے ملک کے مرکزی بینک کے سربراہ اور وزیر تعلیم سمیت اہم عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کردیا ہے۔