افغانستان میں صرف ایک ہفتے کی دوائیں اور طبی سامان بچا ہے عالمی ادارہ صحت

دبئی سے 500 میٹرک ٹن ادویات کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کے باعث افغانستان نہیں پہنچ پا رہی ہیں، ڈبلیو ایچ او

ادویات کا ذخیرہ دبئی میں موجود ہے، فوٹو: فائل

عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں ہمارے پاس اب صرف ایک ہفتے کا طبی سامان موجود ہے جو کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کا بوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ احمد المدھاری نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے پاس افغانستان میں صرف اتنا سامان موجود ہے جو صرف ایک ہفتے میں ہی ختم ہوجائے گا۔

احمد المدھاری نے کہا کہ افغانستان میں امن کی مخدوش صورت حال اور کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کی وجہ سے کمرشل فلائٹس کی گنجائش نہ ہونے پر 500 میٹرک ٹن ادویات دبئی سے افغانستان نہیں پہنچ سکی ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں : طالبان نے وزیر تعلیم اور سربراہ مرکزی بینک سمیت اہم عہدوں پر تقرریاں کردیں

عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ نے کہا کہ انخلا کے لیے خالی ہوائی جہازوں کو افغانستان بھیجنے والے ممالک کو چاہیئے کہ ادویات اور طبی سامان بھیجنے کے لیے مدد کریں۔

یہ خبر پڑھیں : سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی افغانستان میں ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات

احمد المدھاری نے اس تشویش کا بھی اظہار کیا کہ افغانستان میں موجودہ غیریقینی صورت حال کی وجہ سے کورونا کیسز بھی اضافہ ہوا ہے اور کورونا ٹیسٹ کی شرح میں 77 فیصد تک کمی آئی ہے۔
Load Next Story