سوئی سدرن گیس کمپنی نے 2 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا
ملازمین میں 1600 جونیئر رینک مزدور، ڈرائیور اور دیگر اسٹاف جب کہ 400 افسران بھی شامل ہیں

سوئی سدرن گیس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 2 ہزارملازمین کو فارغ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 2 ہزارملازمین کو فارغ کردیا ہے، ان ملازمین میں 1600 جونیئر رینک مزدور، ڈرائیور اور دیگر اسٹاف جب کہ 400 افسران بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ملازمین نے اپنی برطرفی کے خلاف ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ہے، مظاہرین ایم ڈی اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں، اور مطالبہ کررہے ہیں کہ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیاجائے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں مجموعی طور پر 2 ہزار 7 سو سے زائد ملازمین کو ایکٹ کے تحت بحال کیا گیا تھا۔