سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

ملزم سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانابناتا رہا، جس سے وہ حاملہ ہوگئی اوررواں سال جنوری میں بچے کو جنم دیا تھا، پولیس

ملزم سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانابناتا رہا، جس سے وہ حاملہ ہوگئی اوررواں سال جنوری میں بچے کو جنم دیا تھا، پولیس.(فوٹو :فائل)

مقامی عدالت نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو محمد شاہد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار سوتیلے باپ محمد شاہد کو پیش کیا گیا۔ مقدمے کے تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جس پر عدالت نے ملزم محمد شاہد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

استغاثہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے ملزم شاہد سے دوسری شادی کی تھی اور مدعیہ نے وومن پروٹیکشن ڈیسک کے ذریعے تھانہ نیوکراچی کو درخواست بھیجی تھی جس مییں بتایا گیا تھا کہ ملزم نےسوتیلی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کہ وجہ سے لڑکی حاملہ ہوگئی تھی۔ متاثرہ لڑکی نے رواں سال جنوری میں بچے کو بھی جنم دیا تھا۔
Load Next Story