لاہور اور اسلام آباد میں ڈنگی کے مزید3کیس سامنے آگئے

اقبال ٹائون کا شبیر اور ٹکسالی کا آصف اسپتال منتقل ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 45 ہو گئی۔

اقبال ٹائون کا شبیر اور ٹکسالی کا آصف اسپتال منتقل ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 45 ہو گئی فوٹو: فائل

WASHINGTON:
لاہور میں مزید دو مریضوں میں ڈنگی کی تشخیص ہو گئی ۔


پنجاب میں کل تعداد45 ہو گئی ۔ گزشتہ روز اقبال ٹائون کے40 سالہ شبیر میں ڈنگی کی تشخیص ہوئی جو جناح اسپتال میں داخل ہے ۔

ٹکسالی کے رہائشی20 سالہ آصف میں بھی ڈنگی کی تشخیص ہوئی جو میو اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ اس طرح پنجاب بھر میں ڈنگی کے مریضوں کی کل تعداد 45 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء رواں سیزن میں وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون فور کے پہلے شہری میں ڈنگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
Load Next Story