نئی حج کمپنیوں کوانرو لمنٹ لیٹرمیرٹ پرجاری ہونگے وزارت مذہبی امور

چھان بین جار ی ہے ،خدام الحجاج کی لسٹیں20 ستمبرتک مرتب ہونگی ،جوائنٹ سیکریٹری حج۔


Numainda Express September 10, 2012
چھان بین جار ی ہے ،خدام الحجاج کی لسٹیں20 ستمبرتک مرتب ہونگی ،جوائنٹ سیکریٹری حج. فوٹو: اے پی پی

ISLAMABAD: وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری حج حافظ شیرعلی نے کہا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازوںکا 95 فیصدشیڈول وزارت مذہبی امورکوفراہم کردیاگیاہے۔

رواں ماہ 19 سے24 ستمبر تک جانیوالی پروازوںکے شیڈول کے بارے میںعازمین حج کو خطوط ارسال کر دیے ہیں، ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ نئے ٹورزآپریٹرزکی رجسٹریشن اور ان کی انرولمنٹ بارے ہوم ورک مکمل کیاجارہاہے، نئی حج کمپنیوںکی مکمل چھان بین کی جارہی ہے جس کے بعدان کی انرولمنٹ کے لیٹرجاری کیے جائیں گے۔

انھوںنے بتایاکہ تمام معاملات بارے اعلیٰ عدلیہ کوآگاہ کیاگیاہے ،کوئی کام میرٹ سے ہٹ کرنہیںکیاجائے گا،وزارت مذہبی امورنے حج آپریشن کے متعلق لاہورہائیکورٹ کومکمل بریفنگ دی ہے،سعودی عرب میںسرکاری اسکیم کے تحت عازمیں حج کی رہائشی عمارتوںکی خریداری کاکام مکمل ہوگیا۔

انھوںنے کہا کہ وزارت رضاکاروںاور کاسٹ شیئرنگ کے تحت بھجوائے جانیوالے خدام الحجاج کی لسٹیں مرتب کررہی ہے،یہ کام 20 ستمبر تک مکمل کر لیا جائیگا۔