کابل سے اسلام آباد آنے والی خصوصی فلائٹس کی تعداد 332 ہوگئی
اتحادی افواج اور دیگر ایئرلائنز کے ذریعے 20 ہزار 829 سے زائد افغانی و غیر ملکیوں پاکستان پہنچ چکے ہیں
خصوصی فلائٹ آپریشن 16 اگست سے شروع ہوا تھا۔ فوٹو:فائل
کابل سے اتحادی افواج و دیگر ایئرلائنز کے ذریعے 20 ہزار 829 افراد کو پاکستان لایا جاچکا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کابل سے اتحادی افواج کے طیاروں کے ذریعے انخلاء کے لئے کابل سے اسلام آباد کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 332 اتحادی افواج اور دیگر ایئر لائنوں کی پروازوں نے لینڈنگ کی، اور آپریشن کے دوران
20 ہزار 829 سے زائد افغانی و غیر ملکیوں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے اتحادی افواج اور خصوصی غیر ملکی ایئرلائنوں کے طیارے مختلف ممالک کیلئے روانہ ہوئے، جاری اعداد و شمار کے مطابق خصوصی فلائٹ آپریشن 16 اگست سے شروع ہوا اور 26 اگست تک کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کا آپریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر جاری ہے۔