بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا نوجوان گرفتار
ملزم کے قبضہ سے کئی برہنہ ویڈیوز بھی برآمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے چھوٹے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کریم اعجاز کوٹ مومن سرگودھا کا رہائشی ہے، جو بچوں اور بڑوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ ملزم اس گھناؤنے کام کے لیے لڑکیوں کے نام سے فیس بک آئی ڈی بناکر بھی بلیک میلنگ کرتا تھا۔
ایف آئی اے لاہور کے مطابق ملزم غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے بعد اپنے شکار کو مجبور کرتا تھا کہ وہ دوسروں کو بھی اس کے جال میں پھنسائیں۔ ملزم کے قبضہ سے کئی برہنہ ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔