واٹمور نے ٹیم کے ساتھ گزرے2 برس کو زندگی کا یادگارعرصہ قرار دے دیا

خوشی ہے کہ ٹیم کو کامیابیوں کے ٹریک پر چھوڑ کر جا رہا ہوں۔واٹمور

خوشی ہے کہ ٹیم کو کامیابیوں کے ٹریک پر چھوڑ کر جا رہا ہوں۔واٹمور۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ڈیو واٹمور نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ گزرے 2 سال کو زندگی کا یادگارعرصہ قرار دے دیا،کوچ کے مطابق خوشی ہے کہ ٹیم کو کامیابیوں کے ٹریک پر چھوڑ کر جا رہا ہوں۔


وہ گذشتہ شام لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،واٹمور نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ میری خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اور میں ان حسین لمحات کو کبھی بھلا نہیں سکوں گا۔ انھوں کہا کہ میں ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں،ذمہ داری سے خوب لطف اندوز ہوا اور پاکستان کی ہمیشہ یاد آئے گی۔ واٹمور نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے کا یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ میرا پاکستان سے تعلق ختم ہوگیا، میں یہاں آتا رہوں گا۔
Load Next Story