سعید اجمل کی گھومتی گیندوں نے اپنے ہی وکٹ کیپر کو بھی پریشان کر دیا

ابھی تک ورلڈ کلاس اسپنر کی گیندوں کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں،مینگالیسو موسیلی


Sports Desk January 30, 2014
ابھی تک ورلڈ کلاس اسپنر کی گیندوں کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں،مینگالیسو موسیلی ۔ فوٹو: فائل

GILGIT: جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹوئنٹی20 میں ٹائٹینز کی نمائندگی کرنے و الے پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی گھومتی گیندوں نے اپنی ہی ٹیم کے وکٹ کیپر کو بھی پریشان کر دیا۔

مینگالیسو موسیلی نے اعتراف کیاکہ میں ابھی تک ورلڈ کلاس اسپنر کی گیندوں کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں، سعید اب تک تین میچزمیں 9 وکٹیں لے چکے ہیں۔