آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران بال ٹیمپرنگ کے لیے میدان میں سینڈ پیپر لانے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سابقہ مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ معاملہ عثمان خواجہ کی حال ہی میں شائع ہونے والی سوانح عمری کے بعد دوبارہ زیر بحث آیا ہے جس میں انہوں نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے پہلے کھیلے گئے میچ میں بھی گیند کو ریورس سوئنگ کرنے کے لیے چھیڑ چھاڑ کے واقعات کا ذکر کیا ہے۔
اسٹارک کا کہنا ہے کہ انہیں میدان میں سینڈ پیپر لائے جانے کا علم صرف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران ہوا جب انہوں نے یہ واقعہ اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر دیکھا۔
ان کے مطابق 2018 اور 2021 میں دیے گئے بیانات پر آج بھی قائم ہیں۔ انہوں نے انکشافات کے وقت کو بھی مایوس کن قرار دیا ہے۔
انہوں نے خواجہ کی کتاب پڑھنے میں بھی عدم دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان آئندہ بات چیت کا فیصلہ خواجہ پر منحصر ہے۔
دوسری جانب ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کے ان انکشافات کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نے بھی فی الحال تحقیقات دوبارہ کھولنے کی ضرورت سے انکار کیا ہے۔