جے وردنے موجودہ پلیئرز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

آل ٹائم اسکورر میں جے وردنے 11236رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے

آل ٹائم اسکورر میں جے وردنے 11236رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مہیلا جے وردنے موجودہ پلیئرز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔


انھوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کیخلاف ناقابل شکست 203 کی اننگز کے دوران حاصل کیا،آل ٹائم اسکورر میں وہ 11236رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے، انھوں نے ایلن بورڈ اور شیونرائن چندرپال کو پیچھے چھوڑا، ٹنڈولکر15921،رکی پونٹنگ13378، جیک کیلس13289، راہول ڈریوڈ13288 اور برائن لارا11953 رنز کے ساتھ مہیلا سے آگے ہیں، سری لنکن بیٹسمین کیریئر کی ساتویں ڈبل سنچری بناکر آل ٹائم فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے، ان سے آگے اب ڈان بریڈمین( 12) ، برائن لارا (9) اور سنگاکارا (8) ہیں، جے وردنے بنگلہ دیش کیخلاف ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بیٹسمین بھی بنے، ان سے قبل سنگاکارا اور ٹنڈولکر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، سری لنکا نے498 رنز کی برتری لی، یہ بڑی سبقت پانے والی فہرست میں ساتویں بہترین پرفارمنس بنی، سری لنکن ٹیم نے 6 وکٹ730 پر اننگز ڈیکلیئرڈ کی جو بنگلہ دیش کیخلاف ان کا بہترین مجموعہ بنا۔
Load Next Story