’’منی ہائسٹ‘‘ کے پروفیسر کے پاکستانی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم
منی ہائسٹ کےپروفیسر کے پاکستانی ہم شکل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
’’منی ہائسٹ‘‘ میں پروفیسر کا کردار ہسپانوی اداکار الوارو مورتے نے ادا کیا ہے فوٹوسوشل میڈیا
نیٹ فلکس کی مقبول ترین اسپینش سیریز ''منی ہائسٹ'' کے مرکزی کردار ''پروفیسر'' کے پاکستانی ہم شکل نے پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ''منی ہائسٹ'' (جس کا اوریجنل نام ''لا کاسا دی پاپل'' ہے) اور اس کے کردارجتنے دنیا بھر میں مقبول ہیں اتنے ہی پاکستان میں بھی ہیں۔ ''منی ہائسٹ'' کا مرکزی کردار ''پروفیسر'' بھی لوگوں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور اب پروفیسر کے پاکستانی ہم شکل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ''منی ہائسٹ'' کے ایک مداح نے ایک نامعلوم شخص کی تصویر شیئر کی ہے جو حیرت انگیز طور پر دکھنے میں بالکل ''پروفیسر'' کی طرح نظر آتا ہے۔ یہ تصویر ایک جنرل اسٹور سے لی گئی ہے جہاں یہ شخص غالباً دوکاندار ہے۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور لوگ اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ کسی نے لکھا پروفیسر پاکستان میں بزنس کررہے ہیں۔ جب کہ ایک اور شخص نے لکھا پروفیسر کا پاکستان سے کنیکشن۔
واضح رہے کہ ''منی ہائسٹ'' میں پروفیسر کا کردار ہسپانوی اداکار الوارو مورتے نے ادا کیا ہے۔ چند روز قبل اس سیریز کا پانچواں سیزن منظرعام پر آیا ہے۔ اور اس میں ''پروفیسر'' کو اپنے پاکستانی ہیکرز کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔