بولیویا میں بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک

حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ڈرائیور

حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ڈرائیور

ANKARA:
جنوبی امریکی ملک بولیویا میں بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک بولیویا میں بس کھائی میں گرنے سے 3 بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق بس میں 33 مسافر سوار تھے جب کہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ جب میں نے بریک لگایا تو بس میں بریک ہی نہیں تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں بس ڈرائیور کی اہلیہ بھی ہلاک ہوگئی جب کہ حادثہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story