اپنی ہی کمپنی میں ڈکیتی کرانے والے ملزمان گرفتار 22 لاکھ روپے برآمد

ملزمان کے قبضے سے 22 لاکھ روپے، 3 ٹی ٹی پستول و گولیاں برآمد کرلی ہیں، پولیس

ملزمان کے قبضے سے 22 لاکھ روپے، 3 ٹی ٹی پستول و گولیاں برآمد کرلی ہیں، پولیس.۔(فوٹو: فائل)

سائٹ اے پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 22 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان نے ایک ہفتے قبل گارمنٹس کمپنی کے کیشیئر سے 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی تھی۔

تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر کو ڈاکو سائٹ ایریا میں قائم مقامی گارمنٹس کمپنی کے کیشیئر محمد ارشد سے 53 لاکھ 31 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی تھی۔


ایس ایچ او سائٹ اےتھانہ سید ظفر علی شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ واردات میں ملوث 4 ڈاکوؤں شاہنواز عرف شانو، ذاکر اللہ، حمید اللہ اور اعجاز کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا، جب کہ ان کے دیگر 2 ساتھیوں شاکر اور رحیم بلوچ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 22 لاکھ روپے، 3 ٹی ٹی پستول و گولیاں برآمد کرلی ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شامل ذاکر اللہ ، حمید اللہ اور اعجاز الحق گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین ہیں، جنہوں نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ہمراہ ایک ماہ پہلے واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزم اعجاز کمپنی میں جونیئر کیشیئر و سپروائزر ہے اور اسی نے ہی کال کر کے اپنے دیگر 5 ساتھیوں کو معلومات فراہم کی تھی۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story