بیچ ریسلنگ کے چیمپئن انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ایکسپریس نیوز  جمعرات 16 ستمبر 2021
 انعام بٹ نے اٹلی اور یونان میں منعقدہ ورلڈ سیریز کے ایونٹس میں 2 گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

انعام بٹ نے اٹلی اور یونان میں منعقدہ ورلڈ سیریز کے ایونٹس میں 2 گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 لاہور:  بیچ ریسلنگ کے چیمپئن انعام بٹ لاہور پہنچ گئے۔

انعام بٹ نے اٹلی اور یونان میں منعقدہ ورلڈ سیریز کے ایونٹس میں 2 گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے ان کے دوستوں اور شاگردوں کی بڑی تعداد موجود تھی، انہوں نے انعام کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔