‎وزیرِ اعظم سے وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال کی ملاقات

ملاقات میں بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں میں پیش رفت پر گفتگو

ملاقات میں بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں میں پیش رفت پر گفتگو

وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر سیاحت کے فروغ کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور معدنی شعبے میں وفاقی حکومت کی طرف سے معدنی ترقیاتی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


واضح رہے کہ رواں ماہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ تحریک عدم اعتماد چار نکاتی چارج شیٹ پر مشتمل ہے جس پر حزب اختلاف کے 16 اراکین کے دستخط ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 اراکین کی ضرورت ہے۔ حزب اختلاف کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ انھیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
Load Next Story