صوابی میں پولیس مقابلے کے دوران4 شدت پسند ہلاک بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
پولیس نے یار حسین میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کر لئے۔ فوٹو؛ فائل
یار حسین میں پولیس مقابلے کے دوران 4 شدپ پسند مارے گئے جبکہ بھاری تعداد یں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے صوابی کے علاقے یار حسین میں شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان کی سربراہی میں پولیس نے جوابی کارروائی کر کے 4 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کر لئے۔