عمر شریف کے انتقال پر مداح سوشل میڈیا پر ان کی وڈیو شیئر کرنے لگے

عمر شریف کی وفات پر مداحوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے

عمر شریف کی شہرت ان کے اسٹیج ڈرامے تھے فوٹو: فائل

لاہور:
اپنی پرفارمنس سے کروڑوں لوگوں کو ہنسانے والے عمر شریف کے انتقال کے بعد ان کے مداح سوشل میڈیا پر عمر شریف کی وڈیوز شیئر کررہے ہیں۔

بکرا قسطوں پر ، بڈھا گھر پر ہے اور یس سر عید، نو سر عید' جیسے معروف اسٹیج ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عمر شریف اب اس دنیا میں نہیں رہے، اس موقع پر بھی ان کے مداح عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ان کی وڈیو شیئر کررہے ہیں۔

دانیال خان نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے عمر شریف کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک قوال کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔




عمر شریف نے اپنی بیماری کے دوران ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی تھی، اس پروگرام کی بھی وڈیو شیئر کی گئی ہے۔



انس حفیظ نامی ٹوئٹر ہینڈلر سے عمر شریف کے ایک انٹرویو کی وڈیو کلپ شہیر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے پسندیدہ شعر سنارہے ہیں۔

Load Next Story