ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ کا عمرشریف کو منفرد خراج عقیدت
عمر شریف کا نمک سے بنا اسکیچ کینوس پرایک گھنٹے میں بنایا، عامرحسین
اسکیچ بنانے کا مقصد شہنشاہ ظرافت عمرشریف کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، عامرحسین فوٹو: فائل
KARACHI:
ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ عامرحسین نے عمر شریف کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
لیجنڈ کامیڈین عمرشریف کے انتقال کو3 روزہوگئے ہیں لیکن شوبزسے تعلق رکھنے والی شخصیات اورمداحوں کی جانب انہیں اپنے اپنے طریقے سے خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ عامرحسین نے بھی منفرد انداز میں کامیڈی کنگ کی فنی خدامات کو سراہا ہے۔
عامرحسین نے خشک نمک اورگتے کے ٹکڑے سے عمر شریف کا اسکیچ بنایا ہے، اس حوالے سے عامر حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نمک سے اسکیچ بنانے کا فن اپنے آباؤاجداد سے سیکھا، عمرشریف کو بچپن سے مسکراہٹیں بکھیرتے دیکھ رہا ہوں، وہ پاکستان کے لیجنڈ تھے، ان کی موت پرانتہائی افسردہ ہوں، عمرشریف کا نمک سے بنا اسکیچ کینوس پرایک گھنٹے میں بنایا، اسکیچ بنانے کا مقصد شہنشاہ ظرافت عمرشریف کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
[ytembed videoid="ouNIZEtjiCk"]