بی آر ٹی پشاور کے مسافروں سے کورونا ویکسی نیشن کی جانچ پڑتال شروع
کورونا ویکسی نیشن کی سہولت کیلئے بی آر ٹی کے 3 اسٹیشنز پر ٹیمیں موجود ہیں، ترجمان ٹرانس پشاور
مجموعی طور پر بی آر ٹی کے 7 اسٹیشنز پر کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں موجود ہیں ، ترجمان ٹرانس پشاور فوٹو: فائل
بی آر ٹی انتظامیہ نے این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق مسافروں سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ شروع کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کے تحت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان نے بی آر ٹی انتظامیہ کو مسافروں کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے جارہے ہیں، مجموعی طور پر بی آر ٹی کے 7 اسٹیشنز پر کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں موجود ہیں، جہاں ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کی کورونا ویکسی نیشن کی جارہی ہے، اب تک سینکڑوں افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔