جعلی کورونا ویکسین کرانے والے مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

اسٹاف کی غفلت کے باعث مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری ہوچکے تھے

 مسافروں نے ائیر بلیو کی پرواز پی اے 2744 سے سعودی عرب جانا تھا۔ فوٹو:فائل

جعلی کورونا ویکسین کرانے والے مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر 26 مسافروں کو جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے باعث آف لوڈ کردیا گیا، 26 مسافروں نے ائیر بلیو کی پرواز پی اے 2744 سے سعودی عرب جانا تھا۔


انتظامیہ نے بتایا کہ مسافروں کو جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے باعث آف لوڈ کیا گیا، نجی ایئرلائن کے اسٹاف کی غفلت کے باعث مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری ہوچکے تھے، جب کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بورڈنگ کارڈ جاری ہونے سے قبل چیک کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے رکھا ہے۔

 
Load Next Story