مریم نواز کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی پر معنی خیز مسکراہٹ

میں سوچ رہی تھی کہ یہ ہیلی کاپٹر کس نے بھیجا، مریم نواز

میں سوچ رہی تھی کہ یہ ہیلی کاپٹر کس نے بھیجا، مریم نواز

مریم نواز نے ہیلی کاپٹر سے مبینہ طور پر فضائی نگرانی پر معنی خیز انداز میں مسکرانے کی وجہ بتادی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہیلی کاپٹر فضا سے گزرا تو اس کی گڑگڑاہٹ اور شور کے باعث مریم نواز نے کچھ دیر کے لیے توقف کیا اور معنی خیز انداز میں مسکراتے ہوئے آسمان کی جانب دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: آج پینڈورا لیکس پر کہاں ہے جے آئی ٹی، سپریم کورٹ کا پاناما بینچ اور نیب؟ مریم نواز


ٹوئٹر پر اس کا ویڈیو کلپ شیئر کراتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا کہ' اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ہیلی کاپٹر مانیٹرنگ پر مریم نواز کی خوبصورت مسکراہٹ'

سوشل میڈیا کی اس پوسٹ پر جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں سوچ رہی تھی کہ یہ ہیلی کاپٹر کس نے بھیجا۔

Load Next Story