ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

حلفیہ کہتا ہوں کہ مجھےعہدے سے ہٹانے کا علم نہیں، تاہم مجھے کوئی پریشانی بھی نہیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کو 2 بار وزیر اطلاعات سے اور تیسری بار ترجمان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے. فوٹو: فائل

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، جب کہ فیاض الحسن ترجمان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر ملنے کے بعد بھی کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔


صحافیوں کے سوال پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ مجھےعہدے سے ہٹانے کا علم نہیں، مجھے یہ خبر آپ سے پتہ چل رہی ہے، تاہم مجھے کوئی پریشانی نہیں، کیا میرے چہرے پر کوئی ہٹائے جانے کا غم نظر آرہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ وزیر اعلی عثمان بزدار کا اختیار ہے جس کو چاہیں ترجمان بنائیں، میں اچھی ترجمانی نہیں کرسکا، حسان خاور زیادہ اچھے طریقے سے ترجمانی کریں گے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو 2 بار وزیر اطلاعات سے اور تیسری بار ترجمان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
Load Next Story