ڈیرہ غازی خان میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے

پانچوں بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال ہیں، ریسکیو ذرائع

تین بچوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا دو کیلئے  آپریشن جاری ہے، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
چوٹی کے علاقے بستی جیون جندانی میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی بستی جیون جندانی میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور بچوں کی تلاش شروع کردی۔


ریسکیو کے مطابق 5 بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ہے تاہم ابھی تک 3 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اور دو بچوں کی تلاش کی جارہی ہے، پانچوں بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال ہیں۔

 

 
Load Next Story