غلط حکومتی پالیسیوں سے ملک معاشی بحرانوں کا شکار ہے تاجر اتحاد
سندھ تاجر اتحاد کراچی تاکشمور نمائندہ جماعت، کسی صورت تاجروں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے
سندھ تاجر اتحاد کراچی تاکشمور نمائندہ جماعت، کسی صورت تاجروں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ فوٹو: فائل
NEW DELHI:
سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک بدترین معاشی بحرانوں سے دوچار ہورہا ہے۔
سندھ تاجر اتحاد کراچی سے کشمور تک تاجروں کی نمائندہ جماعت ہے اور وہ کسی بھی صورت میں تاجروں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جامعہ مارکیٹ کی 10 سے زائد مارکیٹوں کی سندھ تاجر اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اتحاد کے وائس چیئرمین کاشف صابرانی، جنرل سیکریٹری اسماعیل لالپوریہ، صدر شیخ حبیب، سلیم میمن، محمد ارشد، جامعہ مارکیٹ کے محمد سلیم راجپوت، محمد آفرین صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں حسین قریشی، محمد یاسین، جاوید حاجی عبداللہ، راشد علی شاہ، نثار خاکسار، ایوب نظامی، محمد پرویز، محمد کاشف، عبدالرحیم، خالد محمود، محمد اسحاق شیخ سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال اور عوام کی بدحالی کی ذمے دار بھی ہماری حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے حکمران ملک کی عوام کی منشا کے برخلاف اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے پالیسیاں مرتب کررہے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے باوجود کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائمز، بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی سمیت سندھ بھر کی سیکڑوں مارکیٹوں کی جانب سے سندھ تاجر اتحاد میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ سندھ تاجر اتحاد تاجروں اور بالخصوص چھوٹے تاجروں کا حقیقی پلیٹ فارم ہے اور آج جامعہ کلاتھ کی 10 سے زائد مارکیٹوں کے میں تمام عہدیداران اور تاجروں کو سندھ تاجر اتحاد میں شمولیت پر نہ صرف مبارک باد پیش کرتا ہوں بلکہ انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ہر مسئلے اور جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لیے سندھ تاجر اتحاد اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع شمولیت اختیار کرنے والے تاجر رہنمائوں نے سندھ تاجر اتحاد پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین جمیل احمد پراچہ اور پوری کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔