رواں مالی سال11 کروڑ ڈالر کے خشک میوہ جات ومصالحہ جات برآمد کیے گئے

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک43 ہزار ٹن خشک میوہ جات درآمد کیے گئے۔


این این آئی February 03, 2014
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک43 ہزار ٹن خشک میوہ جات درآمد کیے گئے۔ فوٹو: فائل

زرمبادلہ کی کمی کے شکار پاکستان نے رواں مالی سال 11.25 کروڑ ڈالر سے زائد خشک میوہ اور مصالحہ جات دیگر ممالک سے منگوانے پر خرچ کیے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک43 ہزار ٹن خشک میوہ جات درآمد کیے گئے۔ خشک میوہ جات کی درآمد پر 3 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جبکہ 37 ہزار ٹن مصالحہ جات بھی منگوائے گئے جن پر 2کروڑ 80لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ گزشتہ مالی سال 15 کروڑ مالیت کا خشک میوہ اور مصالحہ جات درآمد کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں