کراچی پولیس نے گھریلو ملازماؤں کا منظم گینگ گرفتار کرلیا

چوری کی رقم سے گھر، گاڑی، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء خریدنے کا انکشاف ہوا


ویب ڈیسک January 15, 2026

کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی میں پولیس نے گھریلو ملازماؤں کا منظم گینگ گرفتار کرلیا۔

معروف صنعتکار کے گھر 9 سال سے کام کرنے والی 5 ماسیاں چوری میں ملوث نکلیں،  گینگ سرغنہ عروج نے لوکر کی چابی چرا کر 3 ہزار میں ڈپلیکیٹ بنوائی۔ ملازماؤں سے لاکھوں روپے نقدی رقم اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

چوری کی رقم سے گھر، گاڑی، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء خریدنے کا انکشاف ہوا جبکہ گرفتار ملازماؤں کی شناخت عروج، سویرا، نائلہ، ثناء اور علشبہ کے ناموں سے ہوئی، ملازماؤں کا تعلق وہاڑی، اوکاڑا، فیصل آباد، رحیم یار خان اور کوٹ ادو سے ہے۔

گرفتار ملزماؤں سے مزید تفتیش جاری، مزید انکشافات متوقع ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ گھریلو ملازماؤں کو رکھنے سے قبل ان کا شناختی کارڈ، کوائف اور پولیس ویریفکیشن لازمی کروائیں۔

مقبول خبریں