پشاور 72 روز گزر گئے تحریک انصاف کا دھرنا جاری

مذاکرات ناکام بنانے کی سازش روکنا ہوگی، صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان

مذاکرات ناکام بنانے کی سازش روکنا ہوگی، صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کی خلاف دھرنے کو 72روز مکمل ہوگئے ہیں۔

اتوارکو صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کیمپ کادورہ کیااور شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت قیام امن اور مذاکراتی عمل کو آگے لے جانے کیلیے امریکاسے ڈرون حملے بندکرانے کی یقین دہانی لے۔ انھوںنے کہاکہ امریکاکی دوستی اوراس کے لیے فرنٹ لائن اسٹیٹ بننے سے پاکستان کوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔




ہمارے ہزاروں بیگناہ بہن بھائی اوربچے شہیداور معذورہوگئے۔ انھوںنے کہاکہ تحریک انصاف وفاقی حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائے جانے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔ انھوںنے کہاکہ امن کے قیام کاواحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔ دشمن کی جانب سے مذاکرات کوناکام بنانے کی کوششوں کا راستہ ابھی سے روکناہوگا۔
Load Next Story