افغان صدر حامد کرزئی امریکا سے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے نیٹو سربراہ

پاکستان میں القاعدہ کمزور ہوچکی ہے اور آخری سانسیں لے رہی ہے، آندرے راسموسین


News Agencies February 03, 2014
القاعدہ گروپ یورپی ممالک پرحملہ کرناچاہتے ہیں، معاہدہ شاید نیا افغان صدرکریگا،افغانستان میں 57 ہزار فوجی ہیں، آندرے راسموسین۔ فوٹو رائٹرز

SAN DIEGO: غیرملکی دفاعی افواج نیٹو کے سربراہ آندرے فوگ راسموسین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ شایدافغان صدرحامد کرزئی اپنی مدت صدارت میں امریکا کے ساتھ سیکیورٹی کے معاہدے پر دستخط نہ کریں اور یہ کام اپنے جانشیں کیلیے چھوڑجائیں.

میونخ میں سالانہ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے بعدایک امریکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے مغربی دفاعی اتحادنیٹو کے سربراہ آندرے فوگ راسموسین نے کہاکہ اِس بات کے قوی امکانات ہیں کہ افغان صدر حامدکرزئی امریکاکیساتھ باہمی سیکیورٹی کے معاہدے پر دستخط نہ کریں اور وہ یہ کام اپنے جانشین کے لیے چھوڑیں،ان کاکہنا تھاکہ افغانستان سے سال رواں کے اختتام تک بین الاقوامی افواج کاانخلا طے ہے۔

 photo 6_zpsdae1c2a8.jpg

ان کاکہنا تھا کہ اِس بات کے قوی امکانات ہیں کہ افغانستان میں اپریل میں ہونے والے صداراتی انتخابات کے بعدنئے صدر ہی اِس معاہدے پر دستخط کریں، راسموسین نے امید ظاہر کی کہ بالآخر افغانستان اِس معاہدے پردستخط کر ہی دے گا،پاکستان میں القاعدہ جنگجو پہلے سے بہت کمزور ہوچکے ہیں' ان کی اعلیٰ قیادت کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے اوراب وہ مزید مشکلات سے دوچارہوں گے۔ ادھر روسی الیکشن کمیشن کے سربراہ ولادی میر پوروونے کہاہے کہ روس کا الیکشن کمیشن افغانستان کے انتخابی کمیشن کو صدارتی انتخابات کی تیاریوں میں مدد فراہم کر رہاہے۔علاوہ ازیں افغان صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کابل میں مہم کا آغازکردیاہے۔

مقبول خبریں