نئے صوبے بننے کی راہ میں قومی اسمبلی رکاوٹ ہے، رہنما پی پی پی

میرے بچے اپنی جیت کے ساتھ فارم 47 کبھی نہیں جوڑیں گے، انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو میرا خاندان الیکشن نہیں لڑے گا


افضال طالب January 07, 2026
—فوٹو: فائل

لاہور:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملک میں نئے صوبے بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبے بننے کی راہ میں قومی اسمبلی رکاوٹ ہے۔

سابق گورنر پنجاب اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو میرا خاندان الیکشن نہیں لڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بچے اپنی جیت کے ساتھ فارم 47 کبھی نہیں جوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آصف زرداری سے بڑا ڈونر کوئی نہیں ہے۔

سابق گورنر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے نئے صوبے بنانے کی قرار داد پر عمل درآمد کیے بغیر گزارا نہیں، نیا  صوبہ دیے بغیر سرائیکی عوام کو انصاف نہیں دیا جا سکتا۔

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ نئے صوبے بننے کی راہ میں قومی اسمبلی رکاوٹ ہے۔

مقبول خبریں