سچن ٹنڈولکر کے جواں سال بیٹے زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے کو تیار؛ دلہن کون ہے؟

ارجن ٹندولکر کی منگنی اگست 2025 میں ہوئی تھی اور اب شادی کی تاریخ طے کردی گئی


ویب ڈیسک January 07, 2026

لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے آنگن میں شادی کی شہنائی بجنے لگی ہیں ان کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے 26 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی رواں برس 5 مارچ کو ہوگی۔

ارجن ٹنڈولکر کی شادی ان کی دوست اور منگیتر ثانیہ چندوک کے ساتھ طے پائی ہے۔ شادی کی تقریبات زیادہ تر ممبئی میں ہوں گی۔

شادی کی یہ تقریبات کسی بڑے شو آف کے بجائے سادگی، نجی نوعیت اور خاندانی وقار کے مطابق رکھی جائیں گی جس میں صرف قریبی رشتے دار اور خاص دوستوں شریک ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگست 2025 میں ارجن اور ثانیہ کی منگنی بھی اسی طرح سادگی اور خاموشی کے ساتھ انجام دی گئی تھی، جس کی تصدیق خود سچن ٹنڈولکر نے بعد میں مداحوں سے کی تھی۔

سچن ٹنڈولکر کی بہو ثانیہ چندوک کا تعلق ممبئی کے ایک معروف کاروباری خاندان سے ہے۔ وہ مشہور بزنس مین روی گھئی کی پوتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارجن ٹنڈولکر جہاں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں اپنے کرکٹ کیریئر پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں۔

 

 

مقبول خبریں